

کشمیر سویٹاس ایک بین الاقوامی سماجی اور تزویراتی تنظیم ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کی سیاسی و سماجی ترقی،اخلاقی نشوونماور معاشی خود مختاری کے لیے خدما ت سرانجام دینا ہے۔ یہ تنظیم متنازعہ خطہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حق، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ کشمیریوں کے اس بنیادی حق کو اقوام متحدہ نے مختلف مواقعوں پر اٹھارہ قراردایں پاس کر کے تسلیم کیا ہواہے۔اس ضمن میں سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرارداد 39 (20جنوری 1948) اور قرارداد47 (21اپریل(1948بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔یہ دونوں قراردادیں نہ صرف واضح اور غیر مبہم انداز میں کشمیریوں کے بنیادی حق، حق خودارادیت کو تسلیم کرتی ہیں،بلکہ وہ اس بات کی بھی ضمانت دیتی ہیں کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعہ اپنے مستقبل کا خودفیصلہ کرنے کا حق حاصل ہو گا۔
۔بھارتی قابض افواج سے مزاحمتی تصاویر
۔تنازعہ کشمیر سے متعلق اعدادوشمار
THE POWER OF FAITH
Donate to