دائرہ کار

  1. کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ ہمار ا تمام ترفوکس اس بات پر ہو گا کہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق، حق خودارادیت مل جائے۔ یہ ایک مقدس، ناقابل تنسیخ اور حتمی معاملہ ہے جس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا کشمیری آزادانہ اور شفاف طریقہ سے منعقدہ استصواب رائے کے ذریعہ اس حق کا استعمال کریں گئے، جس میں الحاق پاکستان کے علاوہ خود مختاری کا آپشن بھی شامل ہو سکتا ہے۔
  2. کشمیر سے بھارتی قبضہ کا خاتمہ، بھارت کشمیر پر فوجی طاقت کے زور پر غاصبانہطریقہ سے قابض ہے اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے ریاست میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔اس قبضہ کے خاتمہ کے لیے ہماری تنظیم قانونی، اخلاقی او ر عوامی دباؤ کا راستہ اختیار کرے گی۔
  3. فوج کا انخلاءبھارت نے کشمیر پر فوج کے ذریعہ قبضہ کر رکھا ہے اور اس وقت اس کے کم و بیش دس لاکھ سپاہی یہاں پر موجود ہیں۔ ان میں عام سپاہیوں کے علاوہ پیرا ملٹری فورسس اور آر ایس ایس کے غنڈے بھی شامل ہیں جو وادی کے ہر گلی محلے اورنکڑ پر موجود ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی گڑھ بن چکا ہے۔ ہماری تنظیم دنیا بھر کے ممالک او ر اہم افراد سے لابنگ کے ذریعہ بھارت پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ کشمیر سے اپنی افواج کو فوری طور پر نکال دے۔
  4. ۔ہم تحریک آزادی کشمیر کی متفقہ قیادت پر اپنے پختہ اعتماد کا اظہار کرتے ہیں س قیادت کی نمائندگی سید علی گیلانی
    میر واعظ عمر فاروق او ر یاسین ملک کے پاس ہے۔ ہم تحریک آزادی کے دوسرے ہیروز جیسے شبیر شاہ، مسرت عالم اور آسیہ اندرابی کی قربانیوں کو بھی کھل کر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔