کشمیر سویٹاس ایک بین الاقوامی سول سوسائٹی اور سٹریٹجک ایڈووکیسی تنظیم ہے جس کامقصدکشمیریوں کی سیاسی، سماجی، تعلیمی اور معاشی شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انھیں بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے نجات کی تحریک میں اخلاقی مدد بھی فراہم کرنا ہے۔ہماری تنظیم اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کو ان کے بنیادی حق، حق خود ارادیت کے استعمال کے ذریعہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا اختیار دے جائے۔درحقیقت اقوام متحدہ نے اپنی ۸۱ مختلف قراردادوں کے ذریعہ کشمیریوں کے اس بنیادی حق کو تسلیم کیا ہے۔ اس ضمن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ دو قراردادیں (قرارداد نمبر ۹۳ بمطابق۰۲ جنوری ۸۴۹۱ اور قرارداد نمبر ۷۴، بمطابق ۱۲ اپریل ۸۴۹۱) خصوصی اہمیت کی حامل ہیں جو کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام استصواب رائے کے ذریعہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا حق دیتی ہیں۔

ہماری تنظیم اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ جغرافیائی، سیاسی، مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے۔اس حوالے سے اٹوٹ انگ کے تمام بھارتی دعوے بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔درحقیقت اسی جھوٹے دعوے کی بنیاد پر بھارت نے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ قام کر رکھا ہے۔ہماری تنظیم تکثیریت اوربین الامذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے اور ایک ایسے نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہے جہاں پر ریاست کی اکثریتی آبادی کی اقدار کی حرمت اور اقلیتوں کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جائے۔

.

https://rolletto-casino.co.uk/