والڈکانگرس

والڈکشمیر اویئرنس فورم اور کشمیر سویٹاس کی انتھک کوششوں سے ترکی کے شہر استنبول میں ۲سے ۴جنوری ۰۲۰۲ کو فرسٹ کشمیر ڈائیا سپورہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک میں آباد کشمیریوں اور ان کے نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی تاکہ بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف اپنی توانائیوں اوروسائل کو بروئے کار لا کر ایک مشترکہ ایکشن پلان ترتیب دیا جاسکے۔علاوہ ازیں یہ بھی پیش نظر تھا کہ اس پلان کے تحت مختلف میدانوں، مثلاً تحقیق و تصنیف،سوشل میڈیا، سیاسی لابنگ اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کو متوجہ کیا جائے۔کانفرنس کے شرکاء کو مختلف سیکشن اور گروپوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ عملی نتا ئج حاصل کیے جا سکیں۔ یہ کانفرنس اس اعتبار سے بڑی کامیاب ثابت ہوئی کہ اس کے ذریعہ ہمیں کئی اہم سٹیک ہولڈرزکے علاوہ نوجوان کشمیری نسل تک بھی پہنچنے کا موقع ملا جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مہارت رکھتے ہیں۔

یہ کانفرنس اس اعتبار سے امتیازی حیثیت کی حامل تھی کہ اس کے ذریعہ دنیا کے مختلف خطوں سے مختلف سٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ جمع کر کے شفافیت پر زور دیا گیا۔ اس میں شریک ہر ایک کو برابر کا درجہ حاصل تھااور باہمی یگانت اور ٹیم ورک اور بے لوس خدمت پر زور دیا گیا۔ مذید واضح کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے کہ کانفرنس میں کسی نے بھی کسی کام کا کریڈت لینے کی کوشش نہیں کی اس کے باوجود ہر کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے اپنے شبہ میں کشمیر کاز کے لیے سرگرمی دکھائے۔ دوسرے الفاظ میں یہ ایک انتہائی غیر معمولی اپروچ تھی کہ ایک طرف باہم شراکت داری اور ربط جب کہ دوسری طرف شراکاء کو مکمل آزادی دی گئی کہ اپنے انفرادی کارکردگی کو بھی نظر انداز نہ کریں۔

THE 2ND WORLD KASHMIR DIASPORA CONFERENCE 2020

 

SIGN UP FOR CONFERENCE

.